محکمہ صحت نے 37 ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کورسز میں شرکت کی اجازت دے دی

محکمہ صحت نے 37 ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کورسز میں شرکت کی اجازت دے دی

لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کورسز میں شرکت کیلئے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات 37میڈیکل آفیسرز/ویمن میڈیکل آفیسرز کو ڈیپوٹیشن پر پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ جائن کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نوٹیفکیشن میں درج شرائط کے مطابق ڈیپوٹیشن پر جانے والے ڈاکٹرز اپنا ٹریننگ کورس ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ بصورت دیگر ان کی تربیت پر اٹھنے والے سرکاری اخراجات جرمانے کے ساتھ وصول کئے جائیں گے۔ پوسٹ گریجوایشن کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹرز کم از کم 3سال سرکاری ہسپتالوں میں خدمات سرانجام دینے کے پابند ہوں گے اور خودکو کسی دوسرے پی جی ٹریننگ کورس میں رجسٹرڈ نہیں کراسکیں گے ۔ دوران تربیت ڈاکٹرز پرائیویٹ پریکٹس نہیں کریں گے اور انہیں نان پریکٹسنگ الاﺅنس دیا جائے گا۔