مانچسٹر سے لاہور آنیوالی پرواز میں دوسرے روز بھی پاکستانی مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

لاہور (آئی این پی) قومی ایئرلائن میں پرواز کے دوران ہی مسافر کی روح پرواز کرگئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مانچسٹر سے لاہورآنیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 710میں دوران پرواز ہی مسافر خادم حسین کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیواثابت ہوا۔ واضح رہے کہ بدھ کو بھی  جدہ سے لاہورآنیوالی پرواز میں عمرہ کرکے واپس پہنچنے والی خاتون لینڈنگ سے قبل ہی دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئی تھی۔