عمران خان اور ریحام خان 20 جنوری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جائینگے

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان 20 جنوری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین نے تحریک انصاف کے 18 جنوری کو اسلام آباد کنونشن کے باعث عمرے کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے اور اب عمران خان اور ریحام خان 20جنوری کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے۔