سبزہ زار: موٹر سائیکل سوار افراد نے خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا، جھلس کر زخمی

لاہور ( نامہ نگار) سبزہ زار کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سبزہ زار کا رہائشی خواجہ سرا نیلم بازار جا رہا تھا موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اس پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے جس کے باعث وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امدادکے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے خواجہ سراء کا کسی سے لین دین کا تنازع چل رہا تھا۔ اصل حقائق سامنے آنے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے تاحال واقعہ کامقدمہ درج نہیں کیا ہے۔