تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے: خلیل طاہر سندھو

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی میں کوئی کمی یا کمزوری نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات مختلف تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری زراعت راشد محمود لنگڑیال اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جی سی یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں حفاظتی انتظامات کو چیک کیا۔