تحریک انصاف کے صوبائی صدر کی عمران خان سے ملاقات، شادی کی مبارکباد، گلدستہ پیش کیا

لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں صدر پنجاب اعجازاحمدچودھری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور چیئرمین عمران خان کو شادی کی مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ اعجازاحمد چودھری نے رپورٹ پیش کی ۔ فیصل آباد میں حق نواز قتل کیس کے مدعی اور گواہان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے، پولیس اصل ملزمان رانا ثناءاللہ کو گرفتار نہیں کررہی۔
 وفد میں ضلعی صدر رانا احمد راحیل ، چوہدری ظاہر، رانا اویس، فاروق ارشداور حق نواز کے بھائی عطاءمہمندشامل تھے۔