احتجاجی سیاست کے ذریعے عمران دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں: صدیق الفاروق

احتجاجی سیاست کے ذریعے عمران دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں: صدیق الفاروق

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ومتروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا کہ عمران خان سمیت ملک میں افراتفری اور احتجاج کی سیاست کرنے والے دہشت گردوں اور پاکستان دشمنوں کے مددگار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این اے راﺅ اجمل کے چچا اور سابق رکن قومی اسمبلی رائے منصب کے عزیزوں سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان احتجاجی سیاست کے ذریعے دہشت گردوں کی مدد کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، آرمی پبلک سکول کے باہر پشاور کے عوا م نے عمران خان کا جو حال کیا وہ اسی کے مستحق ہیں۔