’’حکومت‘ ادب اور میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بنیادی تقاضے‘‘ کے عنوان پر حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ میں سیمینار منگل کو ہو گا

لاہور (پ ر) حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ آف پاکستان نے ’’حکومت‘ ادب اور میڈیا پر کی جانے والی تنقید کے بنیادی تقاضے‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C ایل ڈی اے فلیٹس‘ شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک‘ لاہور میں منگل 18 فروری 2014ء کو 2 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ رانا مشہود احمد خان وزیر تعلیم صدارت کریں گے۔ افتخار احمد‘ اوریا مقبول جان‘ ڈاکٹر عارفہ صبح خان مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں فرخ سہیل گوئندی‘ دلاور چودھری شامل ہیں۔