ڈاکٹر نواز شریف امن کیلئے عظیم کردار ادا کر رہے ہیں: خواجہ خرم

 ڈاکٹر نواز شریف امن کیلئے عظیم  کردار ادا کر رہے ہیں: خواجہ خرم

 لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور امن کے لئے عظیم کردار ادا کر رہے ہیں مذاکرات کی کامیابی کے لئے ان کی پرخلوص کوششوں کو پوری قوم نے تسلیم کیا ہے جو لوگ وزیر اعظم پر تنقید کر رہے ہیں وہ ملک میں امن نہیں چاہتے۔  ڈاکٹر نواز شریف نے جس عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا ہے اس پر انہیں جس قدر بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے مسلم لیگ ن کا ایجنڈا ملک میں امن کا قیام ہے امن ہو گا تو ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ قوم پاکستان کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیگی۔