پنجاب یونیورسٹی سکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے پی ایچ ڈی سکالر آفتاب احمد کی جاپان میں نوجوان ایشیائی سائنسدانوں کی کانفرنس میں شرکت

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی سکول آف بائیولوجیکل سائنسز کے پی ایچ ڈی سکالر اور نیشنل اکیڈیمی آف ینگ سائنٹسٹس آفتاب احمد نے ٹوکیو میں سائنس کونسل آف جاپان کے تحت منعقد ہونے والے نوجوان ایشائی سائنسدانوں کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی ہے جس میں 11 ایشائی ممالک کے مختلف نوجوان سائنسدانوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ایشاء کے نوجوان سائنسدانوں میں روابط کا فروغ ہے۔ اس موقع پر آفتاب احمد نے ایشاء میں تحقیق کے مختلف پہلوؤں پر پریزینٹیشن دی۔ اس موقع پر ایشین ینگ سائنٹسٹس نیٹ ورک کا بھی قیام عمل میں لایا گیا۔