پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 22 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی تعلیم کے روڈمیپ پر عمل پیرا ہے: ڈاکٹر انیلا سلمان

لاہور (پ ر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن 22 لاکھ آؤٹ آف سکول بچوں کی مفت تعلیم کے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پارٹنر نجی سکولوں کے تعاون سے بے وسیلہ بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم کا موقع مہیا ہو گا۔ یہ بات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلا سلمان نے بین الاقوامی تعلیمی ماہر اور پاپ اپ فاؤنڈیشن کے شریک بانی ڈاکٹر پال کلارک کی سربراہی میں ملنے والے تین رکنی وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امداد کی نمائندہ مس ثناء اور میکنزی روڈ میپ ٹیم کے فیصل تاجدار کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے افسران بھی موجود تھے۔