پروفیسر شاہد فاروق کا مقالہ بین الاقوامی کانفرنس کیلئے منظور

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شاہد فاروق کے اعلیٰ تعلیم پر تحقیقی مقالے کو جدہ کی ایفات یونیورسٹی میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے لئے منظور کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر شاہد فاروق کے تحقیقی مقالے کو کانفرنس کا بہترین مقالہ بھی قرار دیا گیا ہے۔