پاکستان آگہی پروگرام‘ مقامی سکول کی طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ‘ موبائل یونٹوںکے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سمن آباد کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج فار ویمن بلال گنج‘ گورنمنٹ ہائی سکول قربان لائن لاہور کینٹ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پرائمری سکول وحدت روڈ اور تعلیم البنات ہائی سکول شیشہ موتی بازار کا وزٹ کیا۔ ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 533 تھی۔