وزیر قانون پنجاب نے حقائق نامہ کا جواب نہ دے کر اعتراف جرم کر لیا: ترجمان ق لیگ

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ نامکمل منصوبوں کے باعث خزانے کو پہنچنے والے 30 ارب سے زائد کے نقصان پر حقائق نامہ کا جواب دینے کی بجائے صوبائی وزیر قانون کی الزام تراشی درحقیقت ’’اعتراف جرم‘‘ ہے‘ پنجاب حکومت کی طرف سے قوم کے اربوں روپے کے ضیاع کو روکنے کی بجائے روایتی غیر سنجیدگی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ قابل افسوس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خزانے کو اربوں روپے کے پہنچنے والے نقصان کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے عدالت جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔