نعت پڑھنا اور سننا محبت رسولؐ کا اظہار ہے: میاں غلام حسین

کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار)کوٹ رادھاکشن مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ﷺ کے سلسلہ میں محفل نعت ﷺ  ہوئی جس میں مہمان خصوصی میاں غلام حسین شاہد صدر یوتھ ونگ پنجاب ، سابق مشیر خادم حسین قصوری ،میاں سرفراز احمد،چوہدری خالد حسین خاں ، چوہدری عزیز الرحمٰن ، ملک غلام محی الدین اجمل‘ عظمت مسعو د فریدی گدی نشین پاکپتن شریف ،احمد مسعود فریدی پاکپتن شریف تھے ۔ اظہر برادران و ذوالفقار قمر فریدی نے  ہدیہ  نعت پیش کیا۔نقابت  عابد حسین نے کی۔  مسلم لیگ (ن)  یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاذں غلام حسین شاہد نے اپنے خطاب میں کہا کہ   نعت رسول پڑھنا اور سننا عبادت ہے  ۔