نشے کے عادی مریضوں کیلئے ورکشاپ

لاہور (نیوز رپورٹر) نشے کے عادی مریضوں کے علاج اور بحالی کیلئے منسٹر ی آف نارکوٹکس پاکستان نے یو این او ڈی سی اقوام متحدہ کے تعاون سے تین روزہ ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر صدر گلوبل ویلفیئر آرگنائزیشن ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے میڈیا نمائندوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ ہیلتھ پروفیشنل کیلئے انتہائی اہم تھی۔ ڈاکٹرز اور ماہر نفسیات کو اقوام متحدہ کے متعین کردہ طریقہ علاج کے مطابق سیکھنے کا بہترین موقع ملا۔