میرا سے علیحدگی نہیں ہوئی، اسکے ساتھ تھا ساتھ ہوں، ساتھ رہوں گا: کیپٹن نوید

لاہور (نیٹ نیوز) اداکارہ میرا کا گھر شاید ٹوٹتے ٹوٹتے پھر بچ گیا ہے۔ سسرالی ناراض ہیں، بہو نہیں مانتے لیکن خاوند کا ساتھ قائم ہے لیکن شاید اس سٹوری میں ابھی کئی موڑ اور آئیں گے۔ میرا کے سسر اور کیپٹن نوید کے والد راجہ پرویز کا کہنا ہے میرا کو نہ کبھی اپنی بہو مانا، نہ مانتا ہوں، نہ کبھی مانوں گا جبکہ انکے فرزند کیپٹن نوید کہتے ہیں میرا کے ساتھ تھا، ساتھ ہوں، ساتھ رہوں گا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق کیپٹن نوید نے صاف کہہ دیا کوئی علیحدگی نہیں ہوئی جبکہ راجہ پرویز اپنے موقف پر قائم رہے اور صاف کہہ دیا انکا بیٹا جو بھی کہتا رہے میرا کو بہو نہیں مانتے۔