میاں آصف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں

لاہور (خصوصی رپورٹر)  معروف سیاستدان و سابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد آصف کی صاحبزادی سعدیہ کی شادی گزشتہ روز ایم اے او کالج گراونڈ میں بخیر و خوبی سرانجام پائی۔ شادی کی تقریب میں سیاستدانوں، سیاسی کارکنوں، بیورو کریٹس اور سینئر صحافیوں و کالم نگاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔