قیام امن کیلئے ڈاکٹر نوازشریف کی کوششیں قابل ستائش ہیں: طیبہ فاروق

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی سینئر کارکن طیبہ فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی امن کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ دوسرے فریقین کو دہشت گردی سے باز رہنا چاہئے وگرنہ حالات خراب ہوتے جائیں گے۔ گذشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔