عمران پر تنقید، رانا ثناء سیاسی نابالغ ہیں: شبیر سیال

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیر سیال نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مل کمیں امن کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ن لیگ کے رانا ثناء اللہ جیسے سیاسی نابالغ پرامن مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کرنے میں  مصروف ہیں۔ عمران خان ایک بڑی جماعت کے سربراہ ہیں وہ اپنا کردار قومی سطح پر ادا کررہے ہیں۔