عدم پیشی پر سابق ایم پی اے مہدی حسن بھٹی سمیت 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے پر سابق ایم پی اے حافظ آباد مہدی حسن بھٹی سمیت 5افراد کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 17فروری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق ایم پی اے مہدی حسن بھٹی نے 21پولیس اہلکاروں کے خلاف استغاثہ دائر کررکھا ہے۔ یہ پولیس اہلکار عدالت میں موجود تھے۔