عدالتی اشتہارات نمائندگان کی سینئر سول جج لاہور سے ملاقات

لاہور (پ ر) سینئر سول جج محمد شبر عباس اعوان کی عدالتی اشتہارات کے نمائندگان سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا جس میں اخبار ایسوسی ایشن ایوان عدل کے چیئرمین محمد اسلم چوہان صدر چودھری شاہد جاوید سینئر نائب صدر رانا مزمل مجید جنرل سیکرٹری امان اللہ باری سیکرٹری اطلاعات محمد جمیل اکرم و دیگر نے اشتہارات کے حصول کیلئے درپیش معاملات پر سینئر سول جج کو غور کرنے کی درخواست کی جس پر سینئر سول جج نے فوری طور پر درپیش مشکلات کے حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔