سالانہ تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس آج ہو گی

لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب ناظم قاری محمد حنیف حقانی نے بتایا ہے کہ سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج مورخہ 16 فروری اتوار ساڑھے بارہ بجے دن جامعہ خیر العلوم نواز موڑ باگڑیاں چوک گرین ٹائون میں ہو گی قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان و دیگر علماء اور دینی و مذہبی رہنما شرکت و خطاب کریں گے جبکہ قومی ایوارڈ یافتہ ثناء خوان مصطفی صاحبزادہ اسامہ اجمل قاسمی ہدیہ نعت پیش کریں گے۔