ساری قوم کی نظریں مذاکرات پر لگی ہیں: اویس شاہ زنجانی

ساری قوم کی نظریں مذاکرات پر لگی ہیں: اویس شاہ زنجانی

لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفیؐ کے چیئرمین سید اویس شاہ زنجانی نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں مذاکرات پر لگی ہیں۔ امن کیلئے حکومت اور طالبان دونوں کو آگے بڑھنا ہو گا۔ حکومت نے امن کو موقع دینے کا بہت بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اگر مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان امن کا گہوارہ بن گیا تو یہ فیصلہ تاریخ میں امر ہو جائیگا۔ شدت پسندی نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ ہمیں مل کر پاکستان کو اس سے نجات دلانا ہے۔ قوم کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے دشمن ملک کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں۔ قوم ملک دشمنوں کو سازشیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ ان حالات میں سب سے زیادہ ذمہ داری علماء و مشائخ پر عائد ہوتی ہے۔ وہ قوم کو ایک لڑی میں پرو کر اختلافات کا خاتمہ کروائیں۔