دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: منظور وٹو

دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا: منظور وٹو

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ لیکن 10 ماہ گزرنے کے باوجود حکومت ہر محاذ پر ناکام نظر آ رہی ہے ۔ حکمران تذبذب کا شکارہیں۔ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی نے ہر طبقہ فکر کو پریشان کر دیا ہے۔ غربت میں انتہا درجے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ لاقانونیت اپنے عروج پر ہے۔ چند پیاروں کو نوازنے کے لئے قومی اداروں کو فروخت کیا جا رہے۔ جس سے بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائے گا۔