حکومت نجکاری کی بجائے اداروں کی بحالی پر توجہ دے: سعدیہ سہیل

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں کی نجکاری کی بجائے ان اداروں کی بہتری کی طرف توجہ دے حکومت ان اداروں میں سیاسی مداخلت بند کرے تو اداروں کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تنقید برائے تنقید پر یقین نہیں رکھتی۔ حکومت تقریباً ایک کھرب روپے کے ریاستی اثاثے بیچنا چا ہتی ہے جبکہ ان کو بیچنے کے لئے حکومت نے پارلیمنٹ میں بالکل بھی مشورہ اور بات نہیں کی اگر اثاثوں کو بیچنے کے متعلق پارلیمنٹ سے مشورہ اور رائے نہ لی گئی تو تحریک انصاف مکمل طور پر حکومت کی مخالفت کرے گی۔  ریاستی اداروں کی نج کاری کرنے والوں میں وہ لوگ ہیں جن کا تعلق سو فیصد تک مسلم لیگ (ن) سے ہے یا پھر اس کا کمیشن لیگی پارٹی کو ہے۔