حکومت غربت کی بجائے غریب ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے: حافظ غلام فرید

لاہور (سپیشل رپورٹر)  تحریک منہاج القرآن لاہوے کے ناظم حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ مہنگائی غرب اور لوڈ شیڈنگ عوام پر عذاب بن کر مسلط ہیں حکومت کی طرف سے غربت کے خاتمہ کیلئے کوئی ٹھوس منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی۔ غربت کی بجائے غریب ختم کرنے کی عوام کش پالیسی کو فی الفور ختم کیا جائے اور حکومت اپنے اضافی اخراجات کو کم کرکے عوام کو ریلیف دے۔ ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔