حکومت عوام کے کروڑوں روپے یوتھ فیسٹیول پر ضائع کررہی ہے: اعجاز چودھری

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت غریب عوام کے کروڑوں روپے جھوٹ یوتھ فیسٹیول پر ضائع کررہی ہے، ملکی معیشت اور انڈسٹری بدحالی کا شکار ہے، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔ عام آدمی کے ٹیکسوں کے پیسوں کو پنجاب حکومت اپنی ذاتی تشہیر کے لئے ہوا میں اڑا رہی ہے۔ یہی پیسہ عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جاتا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاتا تو ان کے معاشی حالات میں بہتری آسکتی تھی۔ صوب میں بے روزگاری کی وجہ سے جرائم می دن بدن اضافہ ہورہا ہے، معصوم بچوں کو اغواء کرکے تاوان وصول کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت ڈرامے بازی بند کرے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔ بچوں کو زبردستی یوتھ فیسٹیول میں شامل ہونے کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔ بچوں کے امتحانات سر پر ہیں اور ان کا قیمتی ٹائم ضائع کرکے ان کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔