حکمرانوں نے مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور غربت کے تحفے دیئے: فرخ جاوید مون

لاہور (خصوصی رپورٹر)  تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرح جاوید مون نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی، غربت اور لوڈشیڈنگ کے تحفے دیئے ہیں لیکن دعوے پاکستان کو جنت بنائے جانے کے کئے جا رہے ہیں گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے نہ بھاگتی تو عوام حکومتی پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروا دیتے۔