تحریک انصاف کے رہنمائوں کی مسعود بھٹی کے اہل خانہ سے تعزیت، حکومت قاتلوں کو گرفتار کرے، جہانگیر ترین و دیگر

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین، صدر پنجاب اعجاز احمد چودھری اور دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ ڈیفنس میں قصور سے پارٹی کے سینئر رہنمامرحوم مسعود امحد بھٹی کی گھر آمد اور دعائے مغفرت کی۔ چیئرمین عمران خان نے مرحوم کے چچا میجر(ر) منیر احمد خان، بھائیوں محمود بھٹی، ناصر جاوید بھٹی، عامر جاوید بھٹی اور فیملی کے ساتھ اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سوا مہینہ گزرنے کے باوجود پی ٹی آئی کے اہم رہنما مسعود احمد بھٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔