تحریک انصاف سمیت 7جماعتیں دعوت کے باوجود علماء کنونشن میں شریک نہ ہوئیں

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سمیت 7سیاسی جماعتوں نے دعوت کے باوجود علماء و مشائخ نے امن کانفرنس میں شرکت نہیں کی جبکہ جے یو آئی (ف) سمیت 4جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق جے یو آئی (ف)، تحریک منہاج القرآن، مرکزی جمعیت اہلحدیث اور سنی اتحاد کونسل کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔