ایچ آر ایچ ای فائونڈیشن خواتین کی ترقی کیلئے سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھائے گی: فوزیہ عامر

لاہور (لیڈی رپورٹر)  ایچ آر ایچ ای فائونڈیشن کی چیئر پرسن  اور سینئر مسلم لیگی کارکن فوزیہ عامر نے کہا ہے کہ خواتین کے لئے صحت و تعلیم کی سہولیات میں اضافے کے لئے جہاں جکومت پر دبائو بڑھایا جائے گا وہاں ایچ آر ایچ ای خود بھی اپنے اداروں میں کام کو آگے بڑھائے گی۔ وہ گزشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے مزید کہا کہ ایچ آر ای فائونڈیشن کے زیر اہتمام مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹائون میں ڈسپنسری قائم کر دی گئی ہے۔