امن اور ملکی معیشت بحال کرنیکی جنگ ہر صورت جیتیں گے: راشدہ یعقوب

لاہور( لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی بہترین اقتصادی پالیسیوں کی بدولت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ امن اور ملکی معیشت کی بحالی کی جنگ ہر صورت جیتیں گے، کسی کو پاکستان کا امن ہائی جیک کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی،  معاشی ترقی کیلئے ایک دو دن نہیں بلکہ ایک عرصہ درکار ہے اور حکومت اس کیلئے سنجیدگی دکھا رہی ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے حکومت دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، جدید انفراسٹرکچر اور معیشت کیلئے ملک میںامن کاقیام ضروری ہے جس کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔  دہشت گردی کی حالیہ لہر مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے، دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔