اسلام نے زندگی کے ہر شعبے میں انسان کی رہنمائی کی: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن چوہان روڈ کے زیراہتمام اجتماع سے خطاب میں مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دین میں آسانی کا حکم دیا ہے۔ اسلام میں خوشخبری سنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ دین ہم سے عمل کا تقاضا کرتا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں اسلام نے انسان کی رہنمائی کی ہے۔ اسلامی تعلیمات میں زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کیا گیا ہے۔ حقوق العباد پر جس قدر زور اسلام نے دیا ہے کسی اور مذہب میں اس کا تصور بھی ممکن نہیں ہے۔ اسلامی معاشرت کو امتیازی خصوصیات میں انسانیت کا احترام شامل ہے۔ آج مغرب جن انسانی حقوق کی بات کرتا ہے نبی کریمؐ نے انسانیت کو صدیوں پہلے ان سے متعارف کروا دیا تھا۔ جدید دنیا نے ان اصولوں سے رہنمائی حاصل کی ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اسلام کے سچے اصولوں کو اپنائیں۔ حدیث مبارکہ میں علم کو مومن کا گمشدہ مال قرار دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کو جدید علوم میں مہارت حاصل کرنا چاہئے۔