آٹھویں جماعت کے پرچے آئوٹ ہونا پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی نااہلی ہے: ادیب جاودانی

لاہور (پ ب)  آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی نااہلی کی وجہ سے لاہور سمیت پتنجاب بھر میں صرف آٹھویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آئوٹ نہیں ہوا بلکہ دو روز پیشتر پنجاب کے مختلف اضلاع میں آٹھویں جماعت کے متعدد پرچے آئوٹ ہوئے ہیں یہ پرچے آئوٹ ہونا پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔ بڑی تعداد میں طلباء کی اکثریت فیل ہو جانے کے بعد اساتذہ کرام کو اس بنا پر سزائیں دی جاتی ہیں۔