چیئرمین نیب اور پرویز الٰہی زرداری کا لکھا ہوا سکرپٹ پڑھ رہے ہیں: پرویز رشید

چیئرمین نیب اور پرویز الٰہی زرداری کا لکھا ہوا سکرپٹ پڑھ رہے ہیں: پرویز رشید

 لاہور (ثناءنیوز) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نائب وزیراعظم کی طرف سے ملک میں 65 فیصد کرپشن کی ذمہ داری پنجاب پر ڈالنے کے حوالے سے بیانات سے لگتا ہے کہ پرویز الٰہی اور چیئرمین نیب ایک ہی سکرپٹ پڑھ رہے ہیں جسے آصف زرداری نے تحریر کیا ہے اور جس کا مقصد حالیہ ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کی شرمندگی کو چھپانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے دامن پر این آئی سی ایل اور پنجاب بنک کے ڈاکوں کے داغ ہوں‘ وہ کس طرح دوسروں پر تنقید کر سکتے سینیٹر پرویزرشید نے پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے 85فیصد محصولات فیڈرل بورڈ آف ریونیو اکٹھے کرتا ہے اور ملک بھر میں 2100 ارب روپے کی ٹیکس چوری کے ذمہ دار ایف بی آر اور وفاقی حکومت ہیں پنجاب حکومت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تمام میگاپراجیکٹس جن میں 5000 ارب روپے سالانہ کی کرپشن کی نشاندہی چیئرمین نیب نے کی ہے‘ وہ تمام منصوبے بھی وفاقی حکومت کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی عوام کو بتائیں کہ کرپشن کے گڑھ بن جانے والے پی آئی اے‘ واپڈا‘ اوجی ڈی سی‘ ریلوے اور سٹیل ملز پنجاب حکومت کے محکمے ہیں یا وفاقی حکومت کے؟