چودھری برادران اشتہارات کے ذریعے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے: خواجہ عمران نذیر ، عمران گورائیہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اورمشیر وزیراعلیٰ پنجاب عمران علی گورائیہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران لوٹ مار کے پیسے سے اشتہارات کوذریعہ بناکر عوام کو جھانسا نہیں دے سکتے۔ پنجاب کے عوام کا حافظہ کمزور نہیں، انہیں پرویزالہٰی کے دور میں ہونے والی کرپشن اور لوٹ مار ابھی تک اچھی طرح یاد ہے۔ چوہدری برادران جھوٹے اعداد و شمار پر مبنی جتنے مرضی اشتہار چھپوا لیں،پنجاب کے عوام ضمنی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی چوروں اور ڈاکوﺅں کے اس گروہ کو یکسر مستردکریں گے۔