پی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام سیاحت کے فروغ کیلئے دو روزہ تصویری نمائش کا افتتاح

لاہور (پ ر) پاکستان ٹور ازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام سیاحت کے فروغ کے لئے لاہور سٹی ہیریٹج میوزیم میں دو روزہ تصویری نمائش کا افتتاح مینجنگ ڈائریکٹر میر شاہجہاں کھیتران نے کیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی ڈی سی تمام مشکلات کے باوجود پاکستان کے ثقافتی و قدرتی ورثے کو قومی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔