پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے مسائل حل کرنےکی کوششیں جاری ہیں: مجاہد کامران

پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے مسائل حل کرنےکی کوششیں جاری ہیں: مجاہد کامران

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ اسلام کی اصل روح علم اور عسکریت ہے وہ پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ سٹڈی سنٹر کے الرازی ہال میں جمہوری پبلیکیشنز کے زیر اہتمام سقوط ڈھاکہ کے موضوع پر میجر ریٹائرڈ آفتاب احمد کی کتاب ”آخری سلام: مشرقی پاکستان کے میدانِ جنگ سے“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں اب بلوچستان کے مسائل کوحل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے 97 بلوچ طلباءکو نہ صرف یونیورسٹی میں مفت تعلیم دی جا رہی ہے بلکہ ان سے ہاسٹل کی فیس بھی نہیں لی جا رہی اور ہر بلوچ طالب علم کو ماہانہ تین ہزار روپے کا وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔