پریس انسٹی ٹیوٹ میں سے سیمینار بدھ کو ہوگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ”قوم پرستی کا بڑھتا ہوا رجحان اور قومی مفادات۔ میڈیا کی ذمہ داریاں“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم واقع 4-C، ایل ڈی اے فلیٹس شاہراہ مجید نظامی (سابق لارنس روڈ نزد چائنہ چوک) لاہور میں بدھ 19دسمبر کو 2.30 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ ایس ایم ظفر (سابق وفاقی وزیر) صدارت کریں گے جبکہ سیدہ عابدہ حسین (سابق وفاقی وزیر) اور سلیم بخاری (ایڈیٹرThe Nation) مہمان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں فرخ سہیل گوئندی (تجزیہ کار) اور دلاور چودھری (چیف نیوز ایڈیٹر، نوائے وقت) شامل ہیں۔