پروفیسر رانا خلیل گورنمنٹ کالج راوی روڈ کے پرنسپل مقرر

لاہور ( اپنے نمائندے سے) حکومت پنجاب نے گورنمنٹ کالج راوی روڈ لاہور کے پروفیسر اسلامیات رانا محمد خلیل کو اسی کالج کا پروفیسر مقرر کیا ہے۔ رانا محمد خلیل نے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وہ اس سے قبل گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں بطور وائس پرنسپل فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔