پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) سر سکندر ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ویمن شاہ عالم مارکیٹ لاہور کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریکِ پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول دھیرکے لاہور کینٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کوہریاں لاہور کینٹ رشید پبلک ہائی سکول والٹن روڈ لاہور کینٹ گورنمنٹ ہائی سکول والٹن روڈ لاہور کینٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ شادباغ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول سنت نگراور گورنمنٹ عوامی ماڈل بوائز سکول سنت نگرکا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1171تھی۔