نواز شریف نجی دورے پردبئی چلے گئے

لاہور(خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف گزشتہ روز علی الصبح نجی دورے پر دبئی چلے گئے۔انہیں ائر پورٹ پر ان کے ذاتی سٹاف نے روانہ کیا۔نواز شریف کے پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق وہ چند روز دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس لوٹ آئیںگے۔