معروف شاعر دانشور استاد دامن کی برسی پر الحمراءہال میں تقریب

لاہور (پ ر) پنجابی زبان کے معروف شاعر دانشور استاد دامن کی ستائیسویں تبرسی کے موقع پر تقریب۔ استاد دامن اکیڈمی کے زیر اہتمام پنجاب زبان کے معروف شاعر استاد دامن کی 27ویں برسی کی تقریب الحمراءہال میں منعقد ہوئی۔ صدارت محمد اقبال محمد نے کی جبکہ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے استاد دامن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق آزاد نے کہا کہ جس دور میں عدلیہ و دیگر ادارے حکمرانوں کے درباری بنے ہوئے تھے اس دور میں دانشوروں جن میں فراز، فیض، دامن، جالب شامل تھے حکومتی ایوانوں پر بھی پور تنقید کی۔