لاہور، اسلام آباد سمیت تمام ائر پورٹس حساس اداروں کے دفاتر پر سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور، اسلام آباد سمیت تمام ائر پورٹس حساس اداروں کے دفاتر پر سکیورٹی ہائی الرٹ

 لاہور (اپنے نمائندے سے) پشاور ائر پورٹ پر حملہ کے بعد لاہور اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی سمیت ملک بھر کے ائر پورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ حساس اداروں کے اہم دفاتر سمیت اہم سرکاری عمارتوں پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ اہم شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔ ائر پورٹس کو آنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔