شریف فیملی نے رواں برس ایک کروڑ 81 لاکھ روپے ٹیکس دیا: اعلامیہ مسلم لیگ ن

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت ان کے اہلخانہ نے رواں برس ایک کروڑ 81 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق نوازشریف نے 24 لاکھ 49 ہزار 556 روپے، شہباز شریف نے 58 لاکھ 35 ہزار 158 روپے ٹیکس ادا کیا۔ بھائی عباس شریف نے 15 لاکھ 43 ہزار 704 روپے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز نے 16 لاکھ 83 ہزار روپے جمع کرائے۔ حمزہ شہباز نے 35 لاکھ 26 ہزار، سلیمان شہباز 25 لاکھ 9 ہزار، زینب سلیمان 5 لاکھ 64 ہزار 675 اور عزیز عباس نے 29 ہزار 928 ٹیکسوں کی مد میں ادا کئے ہیں۔