سونامی خان تبدیلی کے نام پر نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے ہیں: زعیم قادری

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں سیاسی طور پر کلین بولڈ ہونے کے بعد عمران خان نے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلئے جھوٹے بیانات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ نوجوانوں کوبھی اس بات کا اندازہ ہوگیا ہے کہ سونامی خان تبدیلی کے نام پر ان کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ لیپ ٹاپ پر شیر کی تصویر کے متعلق بیان نے عمران خان کے جھوٹ کا پول سب کے سامنے کھول دیا ہے۔ دھاندلی کا راگ الاپنے والے عمران خان پہلے اپنے پارٹی الیکشن کا جائزہ لیں جس میں دھاندلی کا شور الیکشن کمیشن تک جا پہنچا ہے۔