سرکاری‘ نیم سرکاری اور خود مختار ادارے میں کوئی افسر او ایس ڈی نہیں‘ چیف سیکرٹری پنجاب کو رپورٹ پیش

لاہور (پ ر) پنجاب میں کسی سرکاری‘ نیم سرکاری اور خود مختار ادارے میں اس وقت کوئی بھی افسر اور ایس ڈی نہیں ہے۔ صوبے کے تمام سیکرٹریوں‘ سرکاری‘ نیم سرکاری اور خود مختار اداروں کے سربراہان نے آج چیف سیکرٹری پنجاب کو اس ضمن میں رپورٹ پیش کی کہ عدالت عظمٰی کے احکامات پر پوری طرح عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے۔