جماعت اہلسنت کا آج ”یوم محبت پاکستان“ منانے کا اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اہلسنّت کے ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اہلسنّت آج یومِ سقوطِ ڈھاکہ کو ”یومِ محبت ِ پاکستان“ کے طور پر منائے گی اس روز جماعت اہلسنّت کے زیراہتمام ملک بھر میں اجتماعات، سیمینارز اور مذاکرے منعقد کئے جائیں گے