ججز تقرر کے معاملے پر عدلیہ کا ساتھ دینگے:صدر سپریم کورٹ بار

لاہور (آئی اےن پی) سپرےم کورٹ بار اےسوسی اےشن کے صدر مےاں اسرارالحق نے کہا ہے کہ ججوں کی تقرری پر حکو مت کی عدلےہ سے محاذآرائی پر ہم عدلےہ کا ساتھ دےں گے۔ ہفتے کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مےاں اسرارالحق نے کہا کہ ملک مےں جمہو رےت کے ساتھ آزاد اور مضبوط عدلےہ بھی پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور وکلاءملک مےں عدلےہ کی آزادی کے محافظ ہےں۔ انہوں نے کہا کہ خدا خدا کر کے سوئس حکام کو خط لکھنے کا مسئلہ حل ہوا ہے اور اب ججوں کی تقرری کے حوالے سے حکومت اور عدلےہ مےں محاذآرائی کی باتےں ہو نے لگےں ہےں جو کسی کے بھی مفاد مےں نہےں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ججز کی تقر ری کے معاملے مےں محاذآرائی حکومت اور عدلےہ دونوں کے مفاد مےں نہےں ہے اور اگر حکو مت نے اپنی من مانی کےلئے عدلےہ کے ساتھ محاذآرائی کا فروغ دےا تو ہم عدلےہ کا ساتھ دےنگے لےکن امےد ہے حکو مت کوئی اےسا کام نہےں کرے گی جس سے ملک مےں معاملات مزےد خراب ہوں۔